گلشن حدیدمیں پانی بندش ،بلوں میں 350 فیصد اضافے کیخلاف سٹیزن فورم کااحتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹیزن فورم کے زیر اہتمام گلشن حدید میں سی ای او پاکستان اسٹیل مل کے پانی کی مستقل بندش اور پانی کے بلوں میں 350 فیصد اضافہ جیسے ظالمانہ احکامات کے خلاف احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا ۔
مقررین میں شامل فیاض ڈھر،سید جاوید ،شاہد بن سعید ،راشدالزّماں، طلحہ اطہرودیگرنے حکومت پر زور دیتے ہوئے اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر اجلاس میں چیئرمین ہاؤس کے گھیراؤ،گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کرنیکا عندیہ دیا۔