موٹروے :اوور لوڈ نگ پر کمپنی مالکان کے خلاف مقدمات کافیصلہ

 موٹروے :اوور لوڈ نگ پر کمپنی مالکان کے خلاف مقدمات کافیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس رفعت مختار راجہ نے ساؤتھ زون کراچی کا دورہ کیااور میٹنگ کی صدارت کی۔

زونل آفس کراچی آمد پر ایڈیشنل آئی جی منیر احمد شیخ اور ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی نے ان کا استقبال کیا جب کہ موٹروے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی کو سلامی دی۔ ائی جی موٹر وے کا کہنا تھا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر فاسٹ لین کی وائلیشن پر قابو پایا جائے گا،اوورلوڈڈ گاڑیاں قومی شاہراہ پر کسی صورت نہیں چلنے دیں گے ۔ اوورلوڈ دینے والی کمپنیوں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔آئی جی موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ۔روڈ یوزرز کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے مثبت اثرات فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی نے ساؤتھ زون سے متعلق بریفنگ دی۔زونل آفس میں آئی جی موٹروے پولیس نے یادگاری پودا بھی لگایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں