خصوصی افراد کے عالمی دن پر کے الیکٹرک کی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے کراچی اسکول آف بزنس لیڈرشپ میں اپنے ’’یقین-اینیبلنگ ایبلٹیز‘‘ پروگرام کے تحت تقریب منعقد کی۔ جس میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا۔
تقریب میں کے الیکٹرک نے برابری، مساوات اور ان کی شمولیت کو فروغ دینے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ جو اقوام متحدہ کی ’’عالمی تھیم‘‘ خصوصی افراد میں قیادت کی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے ۔کے الیکٹرک کے چیف پیپل آفیسر محمد رضوان ڈالیہ نے پینل ڈسکشن کی میزبانی کی۔ پینل میں فارمَن علی تنوڑی ، امبرین کنول ، ڈاکٹر صائمہ اختر ، سائرہ اے خان اور رچرڈ گیری شامل تھے ۔