کمشنر کا ضلع جنوبی اور شرقی کا دورہ

کمشنر کا ضلع جنوبی اور شرقی کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع ساؤتھ اور ضلع ایسٹ کا دورہ کیا اس موقع پر واٹر کارپوریشن کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان ، سندھ سالڈ ویسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق نظامانی ، ڈپٹی کمشنرز ، ہاظم بھنگوار ، کے ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔

سید حسن نقوی نے آئی آئی چندریگر روڈ ، برنس روڈ، بوٹ بیسن ، سولجر بازار، اسٹریٹ لائیبریری میٹروپول اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اس دوران ترقیاتی اسکیموں، مرمت اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تجاوزات کے خاتمہ ہر حال میں ممکن بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں