پی او قوانین کی خلاف ورزی پر طارق روڈ میں اہم کارروائی

پی او قوانین کی خلاف ورزی  پر طارق روڈ میں اہم کارروائی

کراچی( کامرس رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس نے پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اس ضمن میں آر ٹی او ون کے عملے نے طارق روڈ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی اشیا فروخت کی ایک بڑی دکان کو سیل کردیا ہے ، دکان کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیل کیا گیا ہے ۔ کاروائی آر ٹی او ون کے زون 3 کی انتظامی حدود طارق روڈ میں سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150زیڈ ای او کے تحت کی گئی ہے ۔اس موقع پر چیف کمشنر نے تمام زونل کمشنرز کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں