ادبی میلے کا 16واں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

 ادبی میلے کا 16واں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان (او یو پی پی) کے زیراہتمام 16 واں کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) جمعے(کل) سے شروع ہوگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول گزشتہ 16 سال سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے ، جو علم و ادب، تہذیب اور ثقافت کو فروغ دے کر کراچی کے سافٹ امیج کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ فیسٹیول نوجوانوں کو اپنی زبان، روایات اور آباؤ اجداد کی ثقافت سے جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ کے ایل ایف انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے میئر نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) فیسٹیول کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔او یو پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے کہا کہ رواں سال کا عنوان ہماری بنیادوں اور کہانی سنانے کے درمیان گہرے رشتے کو اجاگر کرتی ہے ۔ ادب ہمیشہ تاریخ، شناخت اور ثقافتی ارتقاء کا آئینہ رہا ہے ، جو ان آوازوں کو محفوظ رکھتا ہے جو ہمارے اجتماعی شعور کی تشکیل کرتی ہیں۔کے ایل ایف گیٹز فارما بک ایوارڈز میں مختلف اصناف میں ادبی مہارت پر ایوارڈز دیے جائیں گے ۔ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان تقریب کے دوران کیا جائے گا۔ ادبی میلہ میں مشاعرے کی نشستیں، قوالی کی پرفارمنسز اور ملک بھر کے پبلشرز کی کتابوں کی نمائش کے لیے ایک بڑا کتابی میلہ بھی ہوگا۔کے ایل ایف جیسے جیسے قریب آرہا ہے ادب کے شائقین اور عوام میں جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں