توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے وارنٹ جاری

توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہری کی اہلیہ اور بچوں کے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کراکے ان افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں شہری کی اہلیہ اور بچوں کے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔قبل ازیں گلشنِ اقبال کے ظہیر احمد نے ان افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ ظہیر احمد کو قومی شناختی کارڈ کارڈ جاری کیا جاچکا ہے ،لیکن نادرا درخواست گزار کی اہلیہ اور اولاد کے شناختی کارڈ جاری نہیں کررہی، نادرا نے درخواست گزار کے اہل خانہ کا کیس ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کو ارسال کیا ہوا ہے ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ اس کمیٹی کا اجلاس ہی منعقد نہیں کرتے ، درخواست گزار کے اہل خانہ کے شناختی کارڈ بنانے کا کیس 2021سے زیر التواء ہے ،درخواست گزار اور اہل خانہ مختلف دفاتر کے دھکے کھارہے ہیں، شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اسکولوں میں داخلہ بھی نہیں مل رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں