بچوں کی بیرون ملک منتقلی کیس میں عالیہ برنی کی درخواست خارج

بچوں کی بیرون ملک منتقلی کیس میں عالیہ برنی کی درخواست خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق کیس میں ملزمہ عالیہ برنی کی بریت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عدالت نے مقدمے کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ سماعت کے موقع پر جیل حکام کی جانب سے گرفتار ملزم صارم برنی کو پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ ضمانت پر رہا ملزمہ عالیہ برنی بھی پیش نہیں ہوئیں ۔سماعت کے دوران وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ جرم کچھ ہے دفعات کچھ اور لگادی گئی ہیں، شکایت گورے نے کی تھی اس لئے بغیر سوچے سمجھے دفعات لگادی گئیں،دفعات کی تبدیلی کے بغیر فرد جرم عائد نہ کی جائے ۔ایف آئی اے کے وکلا کا کہنا تھاکہ یہ اعتراضات پہلے روز سے لگائے جارہے ہیں، ان اعتراضات کے باوجود ہائیکورٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں