ائرپورٹ :بڑے اسٹوروں پر چھاپے ،لاکھوں روپے جرمانہ عائد

ائرپورٹ :بڑے اسٹوروں پر چھاپے ،لاکھوں روپے جرمانہ عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف ائرپورٹ سب ڈویژن میں بڑے اسٹوروں پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کے خلاف سخت کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ایئرپورٹ اور پرائس مجسٹریٹس کے ہمراہ ملیر کینٹ میں واقع بڑے سپر اسٹورز کا دورہ کیا، جہاں اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ دورانِ دورے مختلف بڑے اسٹورز پر اشیاء سرکاری نرخ سے مہنگے داموں فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں