سیلز ٹیکس کیس :چیف کمشنر ٹیکس کے رویے پر عدالت برہم

 سیلز ٹیکس کیس :چیف کمشنر ٹیکس کے رویے پر عدالت برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سیلز ٹیکس سے متعلق درخواست پر چیف کمشنر ٹیکس ان لینڈ ریونیو کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 آئندہ سماعت پر تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ عدالت نے چیف کمشنر کو 15 اپریل تک اپیل کے فیصلے کی مہلت دی اور تنبیہ کی کہ اگر فیصلے میں مناسب رویہ نظر نہ آیا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سیلز ٹیکس سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ چیف کمشنر ٹیکس زاہد مسعود عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ٹیکس حکام نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اپیل پر ایک ہفتے میں واضح فیصلہ کر دیا جائے گا، تاہم ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا گیا اور معاملات زیرِ التواء ہیں۔ عدالت نے کہا کہ نظرثانی کی اپیلوں میں فیصلوں میں تاخیر سے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں اور اگر جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔ قبل ازیں درخواست گزار نے سیلز ٹیکس کے مارچ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمشنر نے درخواست محض اس بنیاد پر مسترد کردی کہ بلیک لسٹنگ کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں