پی ای سی ایچ ایس میں موٹر شاپ سربمہر

کراچی (این این آئی) آر ٹی او 1 نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر دو اہم دکانوں کو سیل کرلیا ہے ۔
پہلی کاروائی میں پی ای سی ایچ ایس پر ایک نامور موٹر شاپ کو سیل کیا گیا ہے جب کہ دوسری کاروائی پنجاب چورنگی پر کی گئی جہاں مشہور سوئٹ شاپ کو سیل کیا گیا ہے ۔ مذکورہ دونوں دکانوں کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیل کیا گیا ۔