چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کا عید گاہوں و مساجد کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے عید الفطر کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرنے کیلئے مختلف عید گاہوں اور مساجد کا دورہ کیا۔
صفائی ستھرائی ، روشنی سمیت دیگر بلدیاتی خدمات کا جائزہ لیا۔ عید الفطر کے سلسلے میں گلشن ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر فواد نے بتایا کہ عید گاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی و ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ،چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے ربانی مسجد و عید گاہ ، جمشید انصاری پارک بلاک 7، افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی بلاک 6 ، ناریل پارک بلاک 5 و دیگر پارکس و عید گاہوں کا دورہ کرکے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔