گورنر ہاؤس میں 28واں افطار ڈنر
کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحاد رمضان المبارک کے تحت منعقدہ 28ویں افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے ۔
افطار ڈنر کے شرکا کے درمیان مختلف انعامات کی قرعہ اندازی کی گئی، جس میں خوش نصیب افراد کا اعلان کیا گیا۔قرعہ اندازی کے دوران 120 گز کے پلاٹ کے لیے قرعہ ایران اور عراق کے قونصل جنرلز اور مفتی نعمان نعیم نے نکالا، جس میں احمد محبوب خوش نصیب قرار پائے ۔