پولیس چیف کا شاپنگ مالز میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پولیس چیف کا شاپنگ مالز میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے عید سکیورٹی کے پیش نظر کلفٹن میں گلف شاپنگ مال، کلف شاپنگ مال، میٹرو شاپنگ مال اور مختلف پولیس رپورٹنگ کیمپس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ انتظامات بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہدایات دیں۔دورے میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن ، ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ پولیس چیف نے تاجر برادری کے عہدے داران طارق، غوث محمد، خالد و دیگر تاجران سے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں