گوریلا لڑائی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیں، طارق مدنی

کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان، حکومت، سیاستدان، مذہبی زعما اور۔۔
محب وطن پاکستانیوں کو چاہیے کہ ریاست پاکستان کے خلاف جو گزشتہ کئی سالوں سے گوریلا لڑائی جاری ہے اس کے خاتمے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور قیمتی انسانی جانوں کو بچائیں، اس سلسلے میں اگر حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور علما کرام سمیت تمام سیاسی، مذہبی و دیگر تنظیموں کی خدمات حاصل کرے تو یہ گوریلا وار کا سلسلہ ختم ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار طارق مدنی نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں عید الفطر پر عید ملنے آنے والے سیاسی و مذہبی و دیگر شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طارق مدنی کا کہنا تھا کہ اسوقت ملکی صورت حال بہت خراب ہے ہر طرف بدامنی کی آگ ہے جبکہ پائیدار امن اور آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ملکی ترقی و استحکام نا ممکن ہے ۔