لوہے کے پرزوں میں چھپا کر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی ایئرپورٹ پر لوہے کے پرزوں میں چھپا کر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسافر کو گرفتار کرلیا۔حکام نے بتایا کہ مسافر کے بیگ سے 5.5 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی ، جس کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ۔حکام کا کہنا تھا کہ مسافر شرافت امانت مسیح پروازای کے 607 کے ذریعے دبئی اورای کے 837 کے ذریعے بحرین جا رہا تھا۔حکام نے مسافر کے انٹرویو کے دوران مشکوک جوابات اور بیان میں تضادات کے بعد سامان کی مکمل تلاشی لی تو تلاشی کے دوران بیگ میں موجود گیس شاک ابزاربرز غیرمعمولی طور پر بھاری پائے گئے۔