حاملہ خاتون کی ہلاکت کیس میں شوہر زیر حراست

حاملہ خاتون کی ہلاکت  کیس میں شوہر زیر حراست

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پولیس کے مطابق شوہر کی بتائی ہوئی جائے وقوعہ درست نہیں تھی، کردار مشکوک ہونے پر خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی ہلاکت گھر میں ہوئی، شوہر نے ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دیا۔پولیس کے مطابق ہلاکت میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضہ میں لیا گیا، شوہر کو مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں