آفاق احمد کی تاجروں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت

آفاق احمد کی تاجروں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقات میں بارہ اپریل کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی، آفاق احمد نے پاک کالونی ماربل مارکیٹ، گارڈن آئل مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ، چپل گلی اور الیکٹرانک مارکیٹ میں تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی اور عوامی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔ آفاق احمد نے پاک کالونی ماربل مارکیٹ میں تاجروں سے گفتگو میں کہا کہ شہر کے تاجروں کے مسائل حقیقت پرمبنی ہیں،اس وقت یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کراچی زندوں کاشہرہے ، شہر میں ایس بی سی اے اورکے ڈی اے سمیت ہر کام کوٹھیکے پردیاگیاہواہے ، آفاق احمد نے تاجروں سے بات چیت میں کہا کہ سائٹ ایریا میں جوٹینکر پانی سپلائی کررہاہے تووہ آپ کا ہی پانی ہے ، تمام زیادتیوں کاحل اتحاد ہے ، ٹمبر مارکیٹ میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد کا کہنا تھا کہ شہر میں تاجروں کو کاروبار میں امن سامان سمیت اسفراسٹرکچر کے مسائل کا سامنا ہے ، اگر انفراسٹرکچر بہتر ہوگا تو معاشی حالات میں بہتری آئے گی، بدعنوان حکومت عوام کا ٹیکس کھا جاتی ہے ، اگر مقامی تاجروں کو بیرونی سرمایہ کاروں جتنی سہولیات اور مراعات دی جائیں تو بڑے بڑے کاروباری گروپ بن سکتے ہیں، تاجر مسائل اور بدعنوان حکومت کی وجہ سے بہتر کاروبار نہیں کرپا رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں