موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی)تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم ارمان ولد محمد شریف کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے تھانہ ابراہیم حیدری کی سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 167/2025 بجرم دفعہ 381A تعزیراتِ پاکستان تھانہ ابراہیم حیدری میں درج ہے ۔ ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ بھی جاری ہے ۔