ڈیفنس میں شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈیفنس میں شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں عید کے روز شہری عامر سلطان کو اس کے معصوم بیٹے کے سامنے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پولیس کے مطابق، ملزمان نے شہری سے سامان چھیننے کی کوشش کی، اور مزاحمت کرنے پر عامر سلطان کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔جنوبی پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نشاندہی پر ایک مبینہ مقابلے کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمر اور آصف کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق، عمر نے عامر سلطان سے سامان چھیننے کی کوشش کی تھی، اور اس دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ آصف اپنے ساتھی کو بیک اپ فراہم کر رہا تھا، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش ابھی جاری ہے ۔یہ واقعہ عید کے تیسرے روز ڈیفنس فیز ون میں پیش آیا تھا، جہاں عامر سلطان سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو آ کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو تلاش کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر ایک منظم گروہ سے ہے جو عید کے دوران شہریوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں