بجلی کی قیمتوں میں کمی قابل تحسین، جاوداں فہیم

بجلی کی قیمتوں میں کمی  قابل تحسین، جاوداں فہیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی قابل تحسین ہے ،عوام کو ریلیف ملے گا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اور معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی۔آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد رنگ لائی ہے حافظ نعیم الرحمن کے سوا کسی سیاسی رہنما نے اس ایشو کو نہیں اُٹھایا۔یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے بجلی کے ٹیرف میں کمی کے حکومتی اقدام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے مزیدکہا کہ قیمتیں مزید کم ہونی چاہئیں مہنگی بجلی نے صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں بھی فوری طور پر خاطر خواہ کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے شکار عوام کچھ سکون کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں