سندھ میں صحت بجٹ کم،مفت علاج کی سہولتیں زیادہ،پی پی

 سندھ میں صحت بجٹ کم،مفت علاج کی سہولتیں زیادہ،پی پی

لاڑکانہ (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی جمیل احمد سومرو اور اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے لاڑکانہ ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے جیالوں کی عیادت کی۔زخمیوں میں صدیق بروہی، شاہد علی تونیو، عباس تونیو، علی رضا تونیو اور ڈرائیور عزیز کھوسو شامل ہیں۔ایم این اے رمیش لعل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسی میں شرکت کے دوران دو کارکن جاں بحق ہوئے اور کچھ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا ٹراما سینٹر میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے کے حوالے سے سندھ کا بجٹ پنجاب سے کم ہے ، مگر اس کے باوجود سندھ کے عوام کو کراچی، گمبٹ، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر شہروں میں مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔رمیش لال نے ہندو کمیونٹی کی جانب سے اجمیر شریف اور دیگر درگاہوں پر دعاؤں کا ذکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ صدر آصف علی زرداری کو جلد صحت یاب کرے گا۔رمیش لال نے کینال منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ \"ہم ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے کہہ رہے ہیں کہ ہم کینال نہیں بننے دیں گے اور کوئی بھی سندھی نہیں چاہے گا کہ سندھ پر ڈاکا ڈالا جائے یا اسے نقصان پہنچے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں