ہیمسٹیڈ و لاز کی پری لانچ ایونٹ کی تقریب

کراچی(پ ر)گرے ای کوم اور ڈی ایچ اے سٹی کی جانب سے ہیمسٹیڈ و لاز کی پری لانچ ایونٹ کی بیچ ویو کلب میں کامیاب تقریب منعقد ہوئی۔۔
اس ایونٹ میں وی آئی پی،پراپر ٹی ایجنٹس اور ممکنہ خریداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے سیکٹر 1 میں واقع 200 سے 300 گز کے ڈیزائن والے ولاز کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ ایونٹ کے دوران بکنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا ، جس پر زبردست رسپانس ملا ۔ معزز مہمانوں میں جاوید باشا، بریگیڈیئر عمران اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر ذیشان شامل تھے ۔ایونٹ کے اختتام پر مہمانوں سے مثبت تاثرات کا اظہار کیا اور بکنگ میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء کو ولاز کے گرینڈ لانچ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی جو13 اپریل 2025 شام 4 بجے ڈی ایچ اے سٹی میں منعقد ہوگی ۔