ٹریفک گردی کے متاثرین 12اپریل کوگورنرہاؤس مدعو

ٹریفک گردی کے متاثرین 12اپریل کوگورنرہاؤس مدعو

کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12اپریل 2025ء کے روز گورنرہاؤس آنے کی دعوت دیتاہوں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اس شہر کے ہر مظلوم کا بھائی ہوں۔ کلاشنکوف نہیں قلم دینے آیا ہوں۔ بھائی کو بھائی سے لڑائیں گے نہیں بلکہ ملائیں گے ۔ مظلوموں کو انصا ف دلائیں گے اور ان کا مداوا بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا اب میرے شہر کے لوگ جذباتی نعروں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے ۔ ہمیں نعرے نہیں نوکری ، گھروں کی چھت چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ بنتے ہیں شہداء قبرستان گیا۔ اس شہر کا بیٹا ہوں ، اپنی پارٹی کا حق پرست گورنرہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے مکینوں کو گورنرہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے ۔ یوسف گوٹھ کے مکینوں کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل پرانہیں موٹر سائیکل بھی دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں