میرپورخاص :دو منشیات فروش گرفتار،آدھا کلو کرسٹل برآمد

 میرپورخاص :دو منشیات فروش گرفتار،آدھا کلو کرسٹل برآمد

میرپورخاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص پولیس نے جانی لوڈو لنک روڈ میں کارروائی کے دوران ملزم صدام حسین مری ولد حاجی میران مری کو گرفتار کر کے 250 گرام کرسٹل اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔۔

جبکہ دوسرا ملزم شہک مری 250 گرام کرسٹل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔دونوں ملزمان کا تعلق ضلع پھلاڈیوں سے ہے اور وہ حب چوکی بلوچستان سے منشیات لا کر میرپورخاص میں فروخت کرتے تھے۔ روہڑی میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 1500 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں