دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پرکارروائی ہو گی،سیکریٹری محکمہ اطلاعات

 دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پرکارروائی ہو گی،سیکریٹری محکمہ اطلاعات

کراچی (این این آئی)سیکریٹری محکمہ اطلاعات حکومت سند ھ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت دفتری اوقات کی پابندی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا ۔

سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن نے افسران پر دفتری اوقات کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے واضح ہدایات دی گئیں ہیں کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ سیکریٹری اطلاعات نے افسران پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔ ندیم الرحمن میمن نے اس موقع پر مختلف دفاتر کا دورہ بھی کیا اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین کو سخت تنبیہ کی کہ آئندہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر معیز الدین پیر زادہ ، ڈائریکٹر ز منصور راجپوت ، عظیم شاہ ، یوسف کابورو، اختر سورہیو، حزب اللہ میمن ، عزیز ھکڑو ، عبدالماجد خان ، انفارمیشن آفیسر محمد فیصل ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں