لاڑکانہ :گڑھے میں گر کر بچی جاں بحق

لاڑکانہ :گڑھے میں گر کر بچی جاں بحق

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) قمبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل میروخان کے گاؤں بچل جاگیرانی میں 6 سالہ بچی رمیزا جاگیرانی کھیل کے دوران گڑھے میں گرگئی۔۔

جسے ورثا نے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ متوفی بچی کے ماموں شوکت جاگیرانی کے مطابق رمیزا گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گڑھے میں گری ۔ دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں