ایسوسی ایٹ ڈگری، ششماہی امتحانی نظام مؤخر ہونے کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے سرکاری کالجوں میں جاری ایسوسی ایٹ ڈگری ( اے ڈی پروگرام)کے۔۔
سال میں دو بار(ششماہی) امتحانات لینے یا سال میں دو امتحانی نظام ایک سال کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے ، جس کے لیے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی سفارش پر جامعہ کراچی نے اپنی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی فقیر محمد لاکھو کی جانب سے جامعہ کراچی کو لکھے گئے خط اس نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، خط میں انہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کافی کام ہونا باقی ہے۔