لیاقت آباد :سویرا سے زیادتی کی تصدیق ،لاش کا پوسٹ مارٹم

 لیاقت آباد :سویرا سے زیادتی  کی تصدیق ،لاش کا پوسٹ مارٹم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد ندی سے ملنے والی 5 سالہ سویرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق 5 سالہ سویرا کی شناخت اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کی گئی تھی،پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ڈاکٹر سمیعہ نے بتایا کہ بچی کو بدترین زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،لاش سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں