ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کے مبینہ حملے کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس تھانے میں گزشتہ رات مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں اے ایس آئی زاہد اقبال کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔۔
مقدمہ 80 سے 90 نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ تھانے میں توڑ پھوڑ،ہنگامہ آرہی،جان سے مارنے کی دھمکی،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔