یوم مزدور شایان شان طور پر منانے کااعلان

یوم مزدور شایان شان  طور پر منانے کااعلان

کراچی(این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان ملک بھر میں عالمی یوم مزدور کو شایان شان طور پر منائے گی۔

 اس موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جلسوں میں 1886 کے شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال میں محنت کشوں خصوصاً بلدیاتی محنت کشوں کو درپیش مسائل کو بھی اجاگر کرتے ہوئے بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گا۔ فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان صوبہ کے پی کے میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپینیز کے ملازمین کے ڈپیوٹیشن الاونس کی بندش سمیت دیگر اہم مسائل پر 30 اپریل سے کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں