عالمی ادارے بھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لیں،آباد

عالمی ادارے بھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لیں،آباد

کراچی (بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد )نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کو دی جانے دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔۔

 اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت پر نوٹس لیا جائے ۔یہ مطالبہ آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ریجنل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد منظور کرکے کیا گیا۔ چیئرمین آباد حسن بخشی نے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی اور وائس چیئرمین حیدر آباد سب ریجن عبداللہ جان میمن کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بلڈز اور ڈیولپرز کی زمینوں پر قبضوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے بلڈرز کے مسائل حل نہ کرنے سمیت دیگر چیلنجز پر غوروخوص کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ بھارتی کی جانب سے 1960 میں طے پانے والا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہیں اور لاکھوں افراد کو نقصان پہنچاسکتی ہیں جو دریائے سندھ کے نظام پر انحصار کرتے ہیں۔ آباد نے قرار داد کے ذریعے اقوامِ متحدہ، ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لیں، ساتھ ہی آباد نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کے دریاؤں پر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ سفارتی اور قانونی اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں