تین موٹر سائیکل لفٹرملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی مزید کا روائیاں،تین موٹر سائیکل لفٹرملزمان گرفتا کرلیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق، اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کے عادی ملزم دلشاد کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر پیر آباد کے علاقے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔دوسری جانب اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعد کو سرسید ٹاؤن کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔اسی طرح، اے وی ایل سی کلفٹن ڈویژن نے ملزم ممتاز کو گرفتار کرلیا۔