ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا جان لیوا ہو رہا ہے ،پولیس چیف

ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا جان لیوا ہو رہا ہے ،پولیس چیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نے ڈی آئی جی ٹریفک کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں سڑکوں پر احتیاطی تدابیر اور۔۔

 ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت سے متعلق آگاہی مہم کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب چیف کمیونٹی پولیسنگ مراد علی سونی اور کراچی پریس کلب کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔تقریب کے دوران 200سے زائد ہیلمٹس اور بائیک کے سائیڈ شیشوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا جان لیوا ثابت ہو رہا ہے ،گزشتہ تین برسوں کے دوران جہاں جرائم کی شرح میں کمی آئی تو ٹریفک حادثات کی باقاعدہ رپورٹنگ شروع ہوئی گئی۔ پولیس چیف نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق 58 فیصد حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے جبکہ 25 سے 30 فیصد حادثات سڑک غلط طریقے سے عبور کرنے کے باعث پیش آئے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے زیبرا کراسنگ کے منصوبے پر کام جاری ہے ، جس سے پیدل چلنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ و دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں