پی او ایس کی خلاف ورزی پر 4دکانیں سربمہر

پی او ایس کی خلاف ورزی  پر 4دکانیں سربمہر

کراچی( کامرس رپورٹر) ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس 1 نے پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے۔۔

 آج اپنی انتظامی حدود گارڈن، گزری اور ڈیفنس میں چار مختلف دکانوں کو سربمہرکردیا۔ پہلی تین کارروائیاں گارڈن اور گزری میں کی گئیں جہاں شراب بیچنے والی تین مختلف دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ چوتھی کاروائی کے دوران ڈیفنس میں ایک مشہور فرنیچر شاپ کو سیل کیا گیا۔ چاروں کارروائیاں سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں