بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے ،شاداب رضا
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے اس کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے۔
ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے جام شہادت نوش کرکے اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا،انتہاپسندی اور دہشتگردی کرنیوالوں کی سخت گرفت کرنا ہوگی،پاکستان کو دنیا کا آئیڈیل ملک دیکھنا چاہتے امن وترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ،ملک کو معاشی استحکام کی طرف لیجانے کیلئے پائیدار امن قائم کرنااور انتہاپسند دہشتگردوں کو خاتمہ ضروری ہے ،اسلام وملک دشمن قوتوں کے سامنے جھکے نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔شاداب رضا کا کہنا تھا کہ شہید محمد سلیم قادری باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور دین کے حقیقی پرچم کو بلند کرنے کیلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی ،پاکستان سنی تحریک کا ہر کارکن اہلسنت کے نظریئے کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا ۔انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے اکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،اہلسنت ملک کی اکثریت اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں جو ملک کی ترقی خوشحالی سلامتی کیلئے کوشاں ہیں ۔