شاہراہ بھٹو پر 22مئی سے شجر کاری کافیصلہ

شاہراہ بھٹو پر 22مئی سے شجر کاری کافیصلہ

کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت گزشتہ روز 2 اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوئے پہلے اجلاس میں شاہراہ بھٹو ملیر ایکسپریس وے پر شجر کاری کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا آغاز جمعرات 22 مئی سے ہوگا۔

 اجلاس میں سیکریٹری فاریسٹ نجم الدین سہتو،انجینئر جاوید مہر ،کاٹی کے صدر جنید تقی،سی ا ی او زاہد سعید ، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعوداحمد بھٹو، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو ،اے سی جی،اے سی آ ر اور و دیگر افسران شریک ہوئے ۔ اس موقع پر متعدد فیصلے کے گئے پہلے مرحلے میں قیوم آ باد سے قائد آباد تک ایک لاکھ پھولدار، خوشبودار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے اور ہر دس فٹ کے فاصلے پر ایک درخت لگے گا ۔ کمشنر کراچی کو کاٹی کے عہدے داران نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان د درختوں کی حفاظت اور آبیاری کی جو مدد کاٹی کر سکتا ہے کرے گا۔ زاہد سعید نے پھل دار درختوں کو لگانے پر کمشنر کراچی کو خراج تحسین ادا کیا ۔ دریں اثنا کمشنر کر اچی نے این ای ڈی کے اساتذہ اور کے ڈی اے انجینئر نگ بیورو کے افسران سے ملاقات کی۔وفد نے مسکن چورنگی براستہ گلشن اقبال تایاسین آباد علامہ شبیر عثمانی روڈ کی تزئین و آرائش اور ماڈل روڈ بنانے کے لئے مختلف تجاویز دیں ۔کمشنر کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سڑک کو ماڈل روڈ بنانے کے فوری متعلقہ حکام کو ہدایات دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں