اورنگی ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ،کے الیکٹرک
کراچی(پ ر)ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن جرمن اسکول کے قریب بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔ مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔مینٹیننس کا کام بجلی کی مزید بہتر فراہمی کے لیے ضروری ہے ۔ صارفین رہنمائی کے لیے کے ۔ الیکٹرک کے کال سینٹر 118، کے ای لائیو اَیپ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔