ادارہ ترقیات کے ریٹائرڈ ترجمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے ریٹائرڈ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات الطاف گوہر میمن نے اکرم ستار کو 40 سالہ خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ اکرم ستار کی مسلسل انتھک محنت و کاوشوں کے باعث ادارہ کے لئے عوام میں موجود بداعتمادی کی فضاء سے باہر نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے نہ صرف کے ڈی اے افسران و ملازمین کے ساتھ بلکہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گہرے مراسم قائم رکھے اور ہمیشہ اپنا بھرپور تعاون و رہنمائی جاری رکھی۔