کٹی پہاڑی کے قریب بلندی سے گر کر محنت کش ہلاک

کٹی پہاڑی کے قریب بلندی سے گر کر محنت کش ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قصبہ کٹی پہاڑی کے قریب بلندی سے گر کر محنت کش ہلاک ہوگیا ۔

جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ ارشد مسیح کے نام سے کی گئی ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والا شخص محنت کش ہے جوگھر کی پہلی منزل سے کام کے دوران گرا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے موقع پر موجود دیگر افراد سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں