منعم ظفر کی آتشزدگی متاثرین سے ملاقات ، معاوضہ دینے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ملینیم مال اور عامر الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کا دورہ کیا ۔۔۔
اور آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی۔ متاثرہ دکانداروں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے رہنما ہیں جو ان سے ملنے آئے۔ منعم ظفرنے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور کے ایم سی سے متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومتی بے حسی اور فائر بریگیڈ کی تاخیر سے آمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آتشزدگی میں ملینیم مال کی 30 دکانیں اور عامر مارکیٹ کی 30 دکانیں خاکستر ہو گئیں۔