صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے آن لائن پورٹل متعارف

صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے آن لائن پورٹل متعارف

کراچی (سٹی ڈیسک )سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے سندھ میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو اب گھر بیٹھے اپنی کلینک اور اسپتال کی رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کرنے کیلئے گھر بیٹھے سہولیات فراہم کردی ہیں۔

 اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے کلک پروجیکٹ کے تحت سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد پورے صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کے لیے رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کرناہے ۔چیئرمین ایس ایچ سی سی، ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کی طرف ایک بہت بڑا اقدام قرار دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے حل کے ساتھ ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے پر فخر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں