بلدیہ عظمیٰ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا،14کروڑ62لاکھ روپے سرپلس ظاہر

بلدیہ عظمیٰ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا،14کروڑ62لاکھ روپے سرپلس ظاہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ تیار کرلیا گیا۔میئر کراچی کل (منگل ) بجٹ پیش کریں گے ،کے ایم سی بجٹ میں 14 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرپلس ظاہر کیا گیا جبکہ کل آمدنی کا تخمینہ 55 ارب 28 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

 بجٹ میں کل اخراجات کا تخمینہ 55 ارب 13 کروڑ روپے آمدنی کے قریب تر رکھا گیا ہے ، ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ۔طبی و صحت کی سہولیات کے لئے 7 ارب 29 کروڑ روپے اور تنخواہوں و انتظامی اخراجات کے لئے 31 ارب 59 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح ورلڈ بینک فنڈڈ کلک منصوبے کے لئے 7 ارب 43 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہے ۔ڈسٹرکٹ اے ڈی پی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 9 ارب روپے اور پنشن و ریٹائرڈ ملازمین کے لئے 13 ارب 41 کروڑ، اس کے علاوہ میونسپل سروسز کیلئے 5 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بجٹ رکھا گیا اور انجینئرنگ منصوبوں کے لیے 4 ارب 37 کروڑ روپے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔پارکس اور کلچر کے لیے ایک ارب 77 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے ، آئی ٹی ڈھانچے و خدمات کے لیے 9 کروڑ 85 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا جبکہ کرنٹ ریسیپٹس کا تخمینہ 44 ارب 14 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔دستاویز کے مطابق کارپوریشن اپنے وسائل سے 30 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام انجام دے گی جبکہ ضلع ADP کے تحت سڑکوں کی بہتری کے لیے 4 ارب 63 کروڑ مختص کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں