پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کو پولیس روکنے میں ناکام یکم جون سے اب تک شہر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بچی سمیت دو افراد جاں بحق۔۔۔
60 زخمی ، گزشتہ روز ملیر سعود آباد میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے گیارہ سالہ بچی جان سے گئی ۔ 16 جون کو کورنگی مچھلی محل کے قریب کاشف نامی شہری ہوائی فائرنگ کے دوران جاں بحق ہوا، پولیس خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت 60 شہری زخمی ہوئے ۔ شہر میں بائیس روز کے دوران 27 مرد، 18 خواتین اور 15 بچے نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔