بینک فراڈ کیس ،درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت فریق نجی کمپنی کے وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا کردی گئی ۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیاجائے ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پرالزام ہے کہ اس نے امتیاز اورفیصل کے ساتھ ملکر فراڈ کیا، ملزمان نے ملی بھگت کرکے 53 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا، اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر ہیں، ملزم عاطف خان گرفتار اور جیل میں ہے۔