مشکلات پر قابوپانے کیلئے استقامت ضروری،علامہ شہنشاہ نقوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نشتر پارک میں عشرہ محرم الحرام کی دوسری مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا۔
کہ باطنی و بیرونی دباؤ اور راہ میں پیش آنے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے صبر،پائیداری اور استقامت ضروری ہے بغیر صبر کے کسی بھی کام میں مطلوبہ نتیجے تک نہیں پہنچا جا سکتا مصیبتوں کا سامنا کرنے اور راہ سے پیچھے نہ ہٹنے کے لیے انسان کو صبر کرنے والا ہونا چاہیے دین کی دعوت کے تمام مراحل میں اور واقعہ عاشورا میں بھی یہی روحانی جلوہ نمایاں ہے اسی حوصلے اور روحانیت نے کربلا کی حماسہ(عظیم داستان) کو اوج پر پہنچایا۔