گورنر ہاؤس میں محرم الحرام مانیٹرنگ سیل فعال
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں محرم الحرام کے سلسلے میں قائم کردہ مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔
مانیٹرنگ سیل پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر کی نگرانی میں کام کر رہا ہے ، جہاں افسران و اہلکار جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مانیٹرنگ سیل کو سیوریج، صفائی، بجلی، جلوسوں کی سکیورٹی اور مقامی پولیس کے رویے سے متعلق سیکڑوں شکایات موصول ہوئیں، جن پر فوری کارروائی کی گئی۔