شہدائے کربلا کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی،علامہ شبیر حسن میثمی

شہدائے کربلا کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی،علامہ شبیر حسن میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قر آن سینٹر ڈیفنس میں عشرہ محرم کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کرب لا کی یاد 1300 سال بعد بھی زندہ ہے۔۔

 انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ کی قربانی خدا کے دین کے احیاء کے لیے تھی، اسی لیے اللہ نے ان کے ذکر کو ہمیشہ کے لیے زندہ رکھا۔ علامہ میثمی نے کہا کہ واقعہ کربلا میں اسلام کی اعلیٰ تعلیمات اور عظیم مقاصد کی جھلک ملتی ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی شہدائے کربلا کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کی تعلیم اتنی اعلی ٰ و بامقصد ہیں کے شہدائے کربلا جیسی ہستیاں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں