جموں و کشمیر بنیان المرصوص عوامی ریلی نکالنے کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے آٹھ جولائی کوکراچی میں۔۔۔
جموں و کشمیر بنیان المرصوص عوامی ریلی نکالنے کا اعلان کردیاہے ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکریٹری پرویز احمد شاہ کا کہناتھا کہ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جھوٹے فلیگ آپریشنز کو طویل عرصے سے نفسیاتی جنگ کے گھناؤنے آلات کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔