ریلوے لائن عبور کرتے بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

 ریلوے لائن عبور کرتے بچہ  ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) پڈعیدن کے قریب افسوسناک حادثے میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

 واقعہ لاکھاروڈ کے قریب پیش آیا جہاں گاؤں ستار ڈنو منگریو کا رہائشی باھنو ولد سلیمان منگریو ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آ گیا۔حادثے میں بچہ شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جاں بحق ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں